امریکی محکمہ انصاف کا سی این این سمیت 3میڈیا اداروں پر پابندی کا دفاع

امریکی محکمہ انصاف کا سی این این سمیت  3میڈیا اداروں پر پابندی کا دفاع

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف نے سی این این سمیت 3میڈیا اداروں پر پابندی کا دفاع کیا ہے ،امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی درخواست پر سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے بعض حصوں تک رسائی سے روکا جاسکتا ہے ۔

تینوں میڈیا اداروں نے ٹرمپ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر آج سماعت مقرر ہے ۔محکمہ انصاف نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں مؤقف اختیار کیا کہ صدر کو اوول آفس سمیت وائٹ ہاؤس کے محدود علاقوں میں صحافیوں کی رسائی کنٹرول کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ دستاویز میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس تک رسائی کوئی حق نہیں بلکہ ایک مراعات ہے ۔عدالتی دستاویز کے مطابق تینوں اداروں کو پابندی کی وجوہات پر مشتمل خطوط بھیجے گئے ہیں، جن میں ان کی متعدد رپورٹس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کا سبب قرار دیا گیا ہے ۔ سی این این کے مطابق اسے بھیجے گئے خط میں ٹرمپ کی جانب سے ایسٹ ونگ میں تعمیر کیے جانے والے بال روم کے نیچے بنکر سے متعلق رپورٹ اور ایران جنگ کی کوریج کا حوالہ دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...