مغربی کنارا:کار حملہ،امریکا میں اسرائیلی سفیر کافوجی بیٹا زخمی
بیٹا معجزے کا منتظر،یحییل لائٹر،بڑا بھائی 3سال قبل غزہ جنگ میں مارا گیا تھا اسرائیلی انتخابی کمیٹی کا فلسطینی جماعت اور امیدواروں کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ اسرائیل کافرانسیسی صدرکے غزہ،مغربی کنارے سے متعلق بیان پرشدیدردعمل
تل ابیب (اے ایف پی)امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحییل لائٹر نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کو کار حملے میں زخمی ہونے والا فوجی ان کا بیٹا ہے ۔ یحییل لائٹر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کا بیٹا نریا معجزے کا منتظر ہے ،نومبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے دوران اپنے بڑے بھائی موشے یدیدیا لائٹر کی ہلاکت کے باوجود ریزرو فوجی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا رہا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے سفیر کے بیٹے کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سمیت اسرائیل کے تمام شہری معجزے کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی نے اسرائیل میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والی ایک جماعت، دو امیدواروں اور ان کے انتخابی اتحاد کو آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم یہ فیصلہ حتمی نہیں اور سپریم کورٹ کی منظوری سے مشروط ہے ، جو ماضی میں ایسی بیشتر نااہلیاں کالعدم قرار دے چکی ہے ۔کمیٹی نے رکن پارلیمنٹ اوفر کاسیف اور بائیں بازو کی فلسطینی جماعت بلد کے سربراہ سامی ابو شہادہ کی امیدواریاں بھی مسترد کردیں۔ کمیٹی کے مطابق ابو شہادہ کو اسرائیل کو یہودی و جمہوری ریاست تسلیم نہ کرنے پر نااہل قرار دیا گیا۔اسرائیل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات پر تنقید کے جواب میں شدید ردعمل دیا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر کا موقف انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ فرانسیسی صدرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ صورتحال ہم سب کیلئے باعث شرم ہے ، میکخواں کا کہنا تھا مغربی کنارے میں حماس سرگرم نہیں، وہاں فلسطینی اتھارٹی قائم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments