برطانیہ:جنگ عظیم دوم کے 2 بم برآمد، سینکڑوں گھر خالی کرنیکی ہدایت

برطانیہ:جنگ عظیم دوم کے 2 بم برآمد، سینکڑوں گھر خالی کرنیکی ہدایت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر فالمتھ میں دوسری جنگ عظیم کے 2 بم برآمد ہونے کے بعد سینکڑوں گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فالمتھ ڈاکس میں پانی سے 115، 115 کلو وزنی 2 بم ملے ، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو طلب کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پہلے 300 میٹر اور بعد ازاں 755 میٹر کے علاقے کو خالی کرایا گیا۔گریٹ ویسٹرن ریلوے نے فالمتھ ڈاکس اور فالمتھ ٹاؤن سٹیشن کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...