فرانس کی صدارتی امیدوار میرین ٹونڈیلیئر کے ہاں بیٹے کی پیدائش
پیرس(اے ایف پی)فرانس کی گرین پارٹی کی رہنما اور 2027 کے صدارتی انتخابات کی امیدوار مارین ٹونڈیلیئر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ 40 سالہ ٹونڈیلیئر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے لیون کی پیدائش 18 ستمبر کو شمالی فرانس کے شہر لینس میں ہوئی،
تاہم خاندان نے چند روز تک خبر نجی رکھی۔ انہوں نے کہا کہ زچگی کے بعد وہ اپنی صدارتی مہم کا انداز تبدیل کریں گی، تاہم بچے کی صحت اور بہبود اولین ترجیح ہوگی۔ ٹونڈیلیئر فرانس کی سیاست میں حمل کے دوران انتخابی مہم چلانے والی پہلی امیدوار تھیں۔گرین پارٹی نے پیر کو انہیں صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم دسمبر میں پارٹی ان کی امیدواری برقرار رکھنے یا کسی اور بائیں بازو کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments