عالمی منڈیوں میں خام تیل سستا سونا اور گندم مہنگی ہوئی:بلوم برگ
اسلام آباد (اے پی پی)بین الاقوامی منڈیوں میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے ، چاندی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 3.09 ڈالر کم ہوکر 89.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.34 ڈالر کمی سے 99.97 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔سپاٹ گولڈ کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 4,182.62 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے سے 61.62 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گندم کی قیمت 4.50 ڈالر اضافے سے 687.25 ڈالر فی بشل ، مکئی کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 500 ڈالر فی بشل ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments