بیک ڈور رابطے،سیاسی راستہ نکا لا جارہا ہے:ایاز صادق،مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

بیک  ڈور  رابطے،سیاسی  راستہ  نکا لا  جارہا  ہے:ایاز  صادق،مولانا  فضل  الرحمٰن  سے  ملاقات

حکومتی وفد نے مذاکرات کی ناکامی کے اسباب سے آگاہ کیا،فضل الرحمن کا گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا مشورہ پاکستان کیلئے اللہ راستے بنا تا جا رہا ہے ،ملک کیلئے جو بہتر ہوگا، انشاء اللہ وہی راستہ نکلے گا،ایاز صادق:ملاقات کے بعد گفتگو

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ، نامہ نگار، مانیٹرنگ  ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے ہمراہ اسلام آباد میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ناکامی کے اسباب سے آگاہ کیا ،ایاز صادق نے فضل الرحمن سے گفتگو میں کہا کہ بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی، معاملات کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھوں گا،مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا،وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذ مہ دار حکومت نہیں، دہشتگردی کے معاملے پر تعاون سے انکار مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا،ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے ، ڈیڈ لاک پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کے درمیان ہوا جو بدقسمتی ہے ،سپیکر نے بتایا کہ اپوزیشن سے فون پر بات ہوتی رہتی ہے ،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا اور حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا بھی مشورہ دیا، ملاقات کے دوران سپیکر نے فضل الرحمن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ، ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے ، بیک ڈور رابطے جاری ہیں،مزید کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے ، پاکستان کے لیے اللہ راستے بنا تا جا رہا ہے اور پاکستان کے لیے جو بہتر ہوگا، انشاء اللہ وہی راستہ نکلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...