وزیراعظم، حافظ نعیم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

 وزیراعظم، حافظ نعیم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا کا لیاقت بلوچ کو فون،پٹرولیم لیوی کے بارے میں ملاقات پر تبادلہ خیال ملاقات سے قبل مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا امکان ہے ،جماعت اسلامی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ خان نے ٹیلی فون رابطہ کرکے پٹرولیم لیوی پر مذاکرات اور وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ملاقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔رانا ثنا اللہ نے لیاقت بلوچ کو بتایا کہ وزیراعظم اپنے وعدے کے مطابق حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔شعبہ اطلاعات جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات سے قبل دونوں جانب کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا بھی امکان ہے ۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے واضح ایجنڈے اور نکات پر بات ہوگی۔لیاقت بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ پٹرولیم لیوی کی صورت میں عوام سے وصول کیے جانے والے بھتے کا خاتمہ ہی حقیقی ریلیف ہوگا، وزیراعظم کی درخواست پر جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ میں عارضی وقفہ کیا تھا، ہمارا بنیادی مطالبہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے اور مذاکرات میں اس حوالے سے واضح پیش رفت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...