گندم کی پہلی کھیپ رواں ماہ اختتام سے قبل پہنچ جائیگی:اسحاق ڈار
صوبوں کی طلب کے مطابق گندم کی وافر فراہمی کے انتظامات کر لئے :نائب وزیراعظم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، گندم کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ، صورتحال پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے صوبوں کی طلب کے مطابق گندم کی درآمد کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گندم کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے اختتام سے قبل کراچی پہنچ جائے گی۔ جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا، انہوں نے گندم کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبوں کی طلب کے مطابق گندم کی وافر فراہمی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ درآمد شدہ گندم کے ذخائر اور پاسکو کی صوبوں کو پہلے مختص کردہ گندم قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے استعمال کی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments