اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے بند کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے بند کرنیکا حکم

اسلام آباد (رضوان قاضی،خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفیز بند رہیں گے ۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یہ احکامات شیشہ کیفے سے متعلق کیس میں جاری کیے ۔ عدالت نے شیشہ کیفیز کو پہلے سے دیئے گئے این او سی واپس لینے کا حکم دے دیا۔عدالت کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ای الیون میں چار شیشہ کیفے سیل کر دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے کارروائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفے مالکان کو جاری تمام این او سی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...