پختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام

 پختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام

عوام انتشار ،احتجاج کی سیاست کے بجائے امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں 13 سال سے لوٹ مار کا بازار گرم رہا صوبے کو کھنڈر بنا دیا گیا ، سوات میں خطاب

 سوات (دنیا نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کرکے ترقی اور خوشحالی کا ساتھ دیا۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، یہاں کے عوام باشعور ہیں انہوں نے اپنے فیصلے سے واضح کردیا ہے کہ وہ انتشار کے  بجائے ترقی چاہتے ہیں، انتشاری ٹولے کی حمایت میں کوئی بھی سامنے نہیں آیا اور عوام نے احتجاج کی کال پر ساتھ  نہ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ، تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پختون عوام نے پی ٹی آئی کو تین مرتبہ صوبے میں اقتدار دیا، لیکن وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا اور گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ وہ انتشار ،احتجاج کی سیاست کے بجائے امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...