گورنر راج لگنے کے بعدینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی :کنڈی

گورنر راج لگنے کے بعدینگ  ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی :کنڈی

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا اور ہمارے سامنے بڑے اور مشکل اہداف ہیں جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

 ولی باغ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 2008 سے 2013 تک صوبے میں حکومت رہی، اس دوران ہم نے امن بحال کیا، فیصل کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے دیگر اہم مسائل پر بات کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ، ہم وفاق کے ساتھ کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے ، ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں امن، ترقی اور خوش حالی ہو، گورنر کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 ہزار ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر تھے ، ہمارے آنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی، ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...