پختونخوا میں دہشتگردی خاتمے تک جنگ جاری رہیگی:طارق فضل
پی ٹی آئی کی عدم معاونت کے باعث اقدامات کرنا پڑے ، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں
اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی جیسے اقدامات کئے گئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے توثیق کرائی گئی ، گورنر کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل کام کر رہی ہے ، جبکہ صوبائی تعاون کے بغیر دہشتگردی کا مؤثر مقابلہ ممکن نہیں۔طارق فضل چودھری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے خلاف وفاق سے تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دراندازی روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments