وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ مصروفیات کے باعث منسوخ
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔۔۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی،وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں اجلاس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لینا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments