علیمہ ، عظمیٰ اور نورین نیازی کی رہائی نہ ہونے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

 علیمہ ، عظمیٰ اور نورین نیازی کی رہائی نہ ہونے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے باوجود رہائی نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔

علیمہ خان کے بیٹے شہریز خان نے درخواست دائر کی ہے ، جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں مؤقف  اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں بہنوں کو 20 ستمبر کو نظر بند  کیا گیا تھا اور نظر بندی کی 30 روزہ مدت 19 اکتوبر کو ختم ہو گئی، تاہم اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق تینوں بہنوں کو کسی جواز کے بغیر قید میں رکھنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی رہائی کا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...