لا افسران شیشہ کیفے رولز فوری مکمل کرائیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

لا افسران شیشہ کیفے رولز فوری مکمل کرائیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

حکومت نے شیشہ رولز 2023کو حتمی شکل نہیں دی، قانون بننے تک مکمل پابندی قانون کی خلاف ورزی پر ادارے یا فرد کیخلاف کارروائی کی جائے گی:تحریری فیصلہ

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے کہا ہے کہ رولز ریگولیشن بننے تک وفاقی دارالحکو مت میں شیشہ کیفے پر پابندی عائد رہے گی،لا افسران شیشہ کیفے سے متعلق رولز غیر ضروری تاخیر کے بغیر فوری مکمل کرائیں۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے جاری تفصیلی تحریری فیصلے کے مطابق جب تک باقاعدہ رولز اور ریگولیٹری فریم ورک نافذ نہیں ہوتا اسلام آباد کے تمام کمرشل اداروں میں شیشہ کی فراہمی پر مکمل پابندی رہے گی۔ رولز کے بغیر جاری کردہ تمام این او سیز اور پرمٹس منسوخ تصور ہوں گے ، مناسب قوانین کی عدم موجودگی کو انسانی صحت سے کھیلنے کا لائسنس نہیں بنایا جا سکتا۔ وفاقی حکومت نے \'شیشہ رولز 2023\' کے مسودے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی اور بار بار کی مہلت کے باوجود فریم ورک مکمل نہ ہو سکا۔ چیف کمشنر، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو عدالتی حکم پر فوری اور سخت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے فرد یا ادارے کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہائیکورٹ نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کو فیصلے کا حصہ بناتے ہوئے شیشہ کیفیز سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...