سیاسی ڈیڈلاک کا خاتمہ مذاکرات سے ہوگا:امیر حیدر ہوتی
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے باوجود صوبے میں سیاسی استحکام نہیں آیا، سیاسی ڈیڈلاک کا خاتمہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر سے پہلے اور بعد خیبرپختونخوا کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف پہلے پشاور کیوں نہیں آئے ، انہیں دعوت نہیں دی گئی یا انہوں نے خود آنا مناسب نہیں سمجھا؟ پی ٹی آئی حکومت نے وزیراعظم سے دہشت گردی اور دیگر مسائل پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے وزیراعظم کا پشاور آنا زیادہ مناسب ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پانچ سالہ دور کا دوبارہ احتساب کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم گزشتہ 13 سال کے معاملات کا غیرجانبدارانہ احتساب ہونا چاہیے ۔ وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں تو دہشت گردی سمیت بنیادی مسائل فوری حل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments