پہلے ریفرنڈم کروالیں عوام حکومت سے مطمئن ہیں؟شازیہ مری

 پہلے ریفرنڈم کروالیں عوام حکومت سے مطمئن ہیں؟شازیہ مری

یہ حالات کسی بھی وزیراعظم کیلئے اچھے نہیں،ہم نہیں چاہتے وزیر اعظم کمزور ہو صو بوں کا فیصلہ عوام کریں،دانیال چودھری ،’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کوئی عجیب بات نہیں کی، حقیقت پر مبنی باتیں کیں، بلاول بھٹو نے یہ بات کہی کہ آپ سیاسی انتقام چھوڑ دیں،پاکستان میں مسائل بہت زیادہ ہیں ، کیالوگوں کے مسئلے اس طرح حل ہوجائیں گے ؟ پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے یہ جو حالات بن رہے ہیں یہ کسی وزیراعظم کیلئے اچھے نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعظم  کمزور ہو،ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت پھلے پھولے ، سرحدیں مضبوط ہوں،پارلیمنٹ اہمیت کھو رہی ہے ،اس کی اہمیت واپس آئے ،اپوزیشن کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہو، ریفرنڈم وہاں ہوتا ہے جہاں ابہا م ہو،آپ کو عوام کی رائے کا احترام کرنا پڑے گا ،پہلے یہ ریفرنڈم کروایا جائے کہ عوام اس حکومت سے مطمئن ہے یا نہیں،عوام سے پوچھا جائے مہنگائی ہے یا نہیں، وہ آپ کو بتائیں گے کہ کیا چاہئے ،مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مخصوص سیٹیں واپس کردے گی،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ صوبہ بننا چاہیے یا نہیں،صوبے کہاں بننے چاہئیں،ہم یہ بات کررہے ہیں صوبے کس کیلئے بننے چاہئیں،اگر یہ عوام کیلئے بننے ہیں تو اس کا فیصلہ عوام کرے ،اگر بیورو کریٹس کیلئے بننے ہیں تو فیصلہ بیورو کریٹس کریں ،پی پی پی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کو ریسکیو کیا ، بلاول بھٹو قابل احترام ہیں، اس وقت لوگوں کے مسائل ہیں ،ان کا حل ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...