پنجاب اسمبلی کا 22منٹ اجلاس،آغاز پر صرف 12ارکان

پنجاب اسمبلی کا 22منٹ اجلاس،آغاز پر صرف 12ارکان

وزرا ،پارلیمانی سیکرٹریز کی عدم حاضری، اپوزیشن کیساتھ حکومتی ارکان کی بھی تنقید وقفہ سوالات اور زیرو آور ملتوی ، اجلاس سوموار کی صبح ساڑھے 11بجے تک ملتوی

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی عدم دلچسپی سامنے آ گئی، ایک گھنٹہ 32 منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف 12 ارکان اسمبلی موجود تھے ، وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی عدم حاضری پر اپوزیشن کے علاوہ حکومتی ارکان نے بھی تنقید کی۔اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے ارکان کی کم حاضری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ایوان میں دو گھنٹے کی تاخیر کے باوجود ارکان کی تعداد انتہائی کم ہے ، غریب ملک کا بہت نقصان کر رہے ہیں۔ حکومتی چیف وہپ رانا محمد ارشد نے پینل آف چیئرپرسن سے اجلاس چلانے کی اپیل کی۔وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کی عدم موجودگی کے باعث پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے وقفہ سوالات اور زیرو آور ملتوی کر دیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا، اجلاس مجموعی طور پر صرف 22 منٹ ہی چل سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...