پاک فوج کی تربیت سے 2قومی شوٹرز کی اولمپکس میں رسائی

پاک فوج کی تربیت سے 2قومی شوٹرز کی اولمپکس میں رسائی

پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت کی بدولت دو قومی شوٹرز غلام مصطفی بشیر اور مناہل سہیل ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت کی بدولت دو قومی شوٹرز غلام مصطفی بشیر اور مناہل سہیل ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے ۔29سالہ غلام مصطفی بشیر پاک نیوی سے وابستہ ہیں جبکہ 21سالہ مناہل سہیل یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، دونوں ایتھلیٹس نے پاک فوج کی زیر نگرانی ٹریننگ کیمپس میں تربیت حاصل کرکے میگا ایونٹ میں رسائی حاصل کی ہے ۔غلام مصطفی بشیر مردوں کے 25میٹر رپیڈ پسٹل ایونٹ جبکہ مناہل سہیل خواتین کے 10میٹر ایئر رائفل شوٹنگ ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں