ریکارڈو کاکا کی انٹرنیشنل فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ
برازیلین مڈفیلڈر کی بطور کلب منیجر یا اسپورٹنگ ڈائریکٹر کام کرنے پر نگاہیں مرکوز
ریو ڈی جنیرو (اسپورٹس ڈیسک) برازیل کے اسٹار مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکا نے انٹر نیشنل فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ انتظامی معاملات نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں پرانے کلب اے سی میلان پر ان کی نگاہ مرکوز ہے ۔ انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بطور پیشہ ور کھلاڑی کیریئر کا آخری اسٹاپ آگیا تاہم و ہ مختلف ذمہ داریوں کے ذریعے فٹ بال سے منسلک رہنے کی تیاری کر رہے ہیں،ممکن ہے کہ کسی کلب میں وہ بطور منیجر یا اسپورٹنگ ڈائریکٹر کام کریں۔