لالیگا کے دو بڑے ایوارڈمیسی کے شوکیس کی زینت بن گئے

 لالیگا کے دو بڑے ایوارڈمیسی کے شوکیس کی زینت بن گئے

ارجنٹائن سٹار لالیگا ٹاپ سکورر اور 2016-17 سیزن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن اور بارسلونا کے شہرہ آفاق فٹبالر لائنل میسی نے لالیگا ٹاپ سکورر اور 2016-17 سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ جیت لئے ۔ ارجنٹائنی سٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں37 گول کئے تھے ، انہوں نے ایونٹ میں چوتھی مرتبہ زیادہ گولز جبکہ پانچویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا ہے ۔اس موقع پر میسی نے کہا لالیگا ٹاپ سکورر اور سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی ہے ، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو فتوحات دلاؤں جبکہ زیادہ سے زیادہ ایوارڈ جیتنا میرا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں