جمال نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی کوشش کی:نشو

جمال نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی کوشش کی:نشو

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر جمال پاشا کو پہلی بیوی اور بچوں سے دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر آمادہ کیا تھا۔

نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر حالیہ وی لاگ میں بتایا ہے کہ جمال پاشا پہلے سے شادی شدہ تھے ، تاہم ان کی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی، جمال پاشا نے مجھ سے شادی کے لیے مختلف بہانے بنائے اور یہاں تک کہا کہ اگر تم نے شادی نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گا ، میں نے ابتداء میں جمال پاشا کے رشتے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ان کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے بعد ایک اور موقع دیا، جمال پاشا نے گولیاں کھا لی تھیں، جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال لے جایا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اکثر مردوں کی باتوں میں آ کر ان سے ہمدردی کرنے لگتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...