عباس رواں سال سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولر

 عباس رواں سال سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد عباس مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے ۔انہوں نے دو میچز کی سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں یوں ان کی رواں برس ٹیسٹ کرکٹ کی 14 اننگز میں وکٹوں کی تعداد 39 ہوگئی۔انگلینڈ کے جوش ٹنگ 14 اننگز میں 33 اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک اتنی ہی اننگز میں 32 وکٹیں حاصل کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...