سونے کی قیمت میں 15400 روپے کی گراوٹ،ڈالر سستا

سونے کی قیمت میں 15400 روپے کی گراوٹ،ڈالر سستا

تولہ سونا 3 لاکھ 79 ہزار836،دس گرام 3 لاکھ 25 ہزار 648 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی ومقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 154 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15400 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار836روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13203روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 297 روپے کی کمی سے 4,708روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.51 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 276.52 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...