سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے سفیان خان کی ہیٹرک، 1-5 سکور سے فتح سمیٹی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم نے 32ویں سلطان اذلان شاہ کپ2026 کے راؤنڈ رابن میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ہیٹرک سکور کی جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کا آغاز تیز رفتار رہا اور پاکستان نے شروع سے ہی کینیڈا کے دفاع پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کے لیے پہلا گول 18ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر کیا، جس کے بعد 37ویں منٹ میں محمد عماد نے فیلڈ گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔

کینیڈا کی جانب سے واحد گول 45 ویں منٹ میں کرن رابنسن نے فیلڈ گول کی صورت میں اسکور کیا۔تیسرے کوارٹر کے اختتام اور چوتھے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ 48 ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کیا۔ 52ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول کے ذریعے سکور 1-4 کر دیا، جبکہ 53ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر ایک اور گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کی فتح 1-5 سے یقینی بنا دی۔ کینیڈا کی جانب سے واحد گول کرن رابنسن نے سکور کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...