این بی پی نے ایبٹ آباد پبلک اسکول میں AI اور روبوٹکس لیب قائم کردی

این بی پی نے ایبٹ آباد پبلک اسکول میں AI اور روبوٹکس لیب قائم کردی

کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک نے ایبٹ آباد پبلک اسکول میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) ڈیجیٹل لیبارٹری قائم کردی ہے ۔۔۔

یہ اہم اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں این بی پی کے کردار اور جدید تعلیم کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔ اس لیبارٹری کے قیام سے ایبٹ آباد پبلک اسکول کے طلبہ کو AI، روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال اور اپنی تخلیقی و تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔اس جدید لیبارٹری کا افتتاح 14 نومبر 2026 کو اسکول کے سالانہ یوم والدین کی تقریب میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم وجیہہ قمر، اسکول پرنسپل اختر علی قریشی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں این بی پی کی نمائندگی فرحان جے درانی، عمران گل (جنرل منیجر، اسلام آباد و شمالی علاقہ جات) اور فخر زمان خان (ریجنل ہیڈ، ایبٹ آباد) نے کی۔این بی پی کے ڈیجیٹل بینکنگ گروپ کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر نے اس موقع پر کہا، یہ اقدام ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے نئی نسل کو بااختیار بنانے کے این بی پی کے عزم کا عکاس ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...