شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش کرنے والے 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر ناجائز قبضے کی کوشش اور انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں ملت پارک پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظور کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی اور نامزد ملزم سہیل اور بینش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے گلوکارہ سے زبردستی کاغذات پر دستخط کرانے کی کوشش کی جبکہ متنازعہ جائیداد پر پہنچ کر وہاں موجود کرایہ داروں کو بھی دھمکیاں دیں دوران تفتیش معاملے میں وکیل کے نام سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا پہلو بھی سامنے آیا ہے ، جس کی تیاری اور تقسیم میں مبینہ جعلسازی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے دیگر ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments