راولپنڈی:توہین رسالت کیس کے مجرم کو پھانسی،عمرقید کی سزا

راولپنڈی:توہین رسالت کیس کے مجرم کو پھانسی،عمرقید کی سزا

مجرم ابتسام المصطفی نے فیس بک پرتوہین آمیز پوسٹیں، متنازعہ کتاب اپ لوڈ کی 12لاکھ جرمانہ کی بھی سزا،مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں:انسداد دہشتگردی عدالت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالت کیس میں مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیدیاگیا،مجرم کو مجموعی 25 سال قید 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے مطابق مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں، مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو، مجرم کے خلاف ایف  آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا،مقدمہ میں توہین اللہ تعالیٰ ،توہین رسالت، توہین قرآن اور دہشت گردی دفعات شامل تھیں، مجرم نے فیس بک پر اس بابت پوسٹیں، متنازعہ کتاب اپ لوڈ کی، مجرم ابتسام المصطفی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا،مذہبی منافرت کے جرم میں 10 سال قید، دہشت گردی کے تحت 5 سال، پیکا ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...