برآمدکنندگان کوسری لنکن مارکیٹ میں رسائی کی پیشکش

برآمدکنندگان کوسری لنکن مارکیٹ میں رسائی کی پیشکش

ٹیکسٹائل، چاول و دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ،قونصل جنرل سنجیوا پٹیویلا

کراچی(بزنس ڈیسک)سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیویلا نے پاکستانی برآمدکنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے )سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکا کی تقریباً 19 ارب ڈالر کی درآمدی مارکیٹ میں اپنی رسائی بڑھائیں خاص طور پر ٹیکسٹائل، چاول، سیمنٹ و دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک جی ایس پی اور جی ایس پی پلس سے طویل عرصے تک مستفید ہوتے رہے ہیں اور ٹیکسٹائل، گارمنٹس، تعمیراتی سامان اور ادویہ سازی میں ان کی برآمدی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔ پاکستانی بنا ہوا کپڑا یورپی یونین کو برآمد کرنے والے سری لنکن ملبوسات سازوں کے لیے اہم خام مال بن چکا ہے ۔قبل ازیں صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبدالہادی نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں ٹیکسٹائل کا حصہ سب سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان سارک خطے میں سری لنکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...