توانائی تبدیلی عوامی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے ، شیزہ منصب

توانائی تبدیلی عوامی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے ، شیزہ منصب

سوارم الیکٹریفکیشن سے کمیونٹی سطح پر توانائی کا بہتر استعمال ممکن ہے ، وزیر مملکت

کراچی(بزنس رپورٹر)موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شیزہ منصب علی خان کھرل نے کہا ہے کہ توانائی شعبے میں تبدیلی کو عوام کی روزمرہ ضروریات سے الگ کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سوارم الیکٹریفکیشن (اجتماعی بجلی کا نظام) جیسے طریقے موجودہ قابلِ تجدید توانائی کے وسائل کو کمیونٹی کی سطح پر بہتر انداز میں استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پرائیڈکے زیر اہتمام توانائی میں مساوات، ماحولیاتی انصاف اور منصفانہ توانائی منتقلی کیلئے سوارم الیکٹریفکیشن کا فروغ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان میں بالخصوص گھروں کی چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام لگانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، تاہم انفرادی سطح پر نصب کیے جانے والے ان نظاموں کو کمیونٹی کی سطح پر مربوط توانائی نیٹ ورکس میں شامل کرنے کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث ان کی مکمل صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...