سیف علی خان کو 1 مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں سیاست دان بابا صدیق کے قتل کیس کے ایک ملزم نے مبینہ طور پر سیف علی خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ، جس کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ممبئی پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ اداکار کو ان کے موبائل فون پر ایک وائس میسج موصول ہوا، جس میں پیغام بھیجنے والے نے اپنا نام ذیشان اختر ظاہر کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ ان کا انجام بھی بابا صدیق جیسا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments