شادی کروں گا تو دھوم دھام سے عاصم اظہر کی افواہوں کی تردید
کراچی (آئی این پی) گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ان تصاویر اور ویڈیوز پر ردِعمل ظاہر کر دیا، جنہیں دیکھ کر مداحوں کو گمان ہونے لگا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے ۔
انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے سٹوری شیئر کی اور زیرِ گردش قیاس آرائیوں کی وضاحت کی ہے ۔گلوکار نے بتایا کہ یہ مناظر ایک شوٹ کے دوران فلمائے گئے تھے ، جنہیں سیٹ پر موجود کسی شخص نے لیک کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے سٹنٹس کا شوق نہیں، انشا اللہ جب شادی ہو گی تو دھوم دھام سے ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments