خاندان بکھرنے سے بچانا سب سے بڑی کامیابی :شہود علوی

خاندان بکھرنے سے بچانا سب سے بڑی کامیابی :شہود علوی

کراچی (آئی این پی) اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا اور اسے بکھرنے سے بچانا ہے ۔

ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نے کئی نامور فنکاروں کو دیکھا ہے جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک قائم رہنے کے باوجود طلاق پر ختم ہوئیں۔ اداکار کے مطابق زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے ، پیسہ کمانے اور دنیا گھومنے کے بعد انسان ان چیزوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتا ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ اپنے خاندان کو ترجیح دی جائے اور اسے پیچھے چھوڑنے کے بجائے اپنے ساتھ آگے لے کر چلا جائے ،میں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنے کو اپنا مقصد بنایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...