بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

مزید دو ماہ آرام کرنا ہوگا ،ٹی وی پر آسٹریلین اوپن دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا :گفتگو

حیدرآباد دکن (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔ وہ دائیں گھٹنے میں انجری کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا ٹی وی پرسال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا یہ تاثر ٖغلط ہے کہ میں کھیل کو خیر باد کہنے والی ہوں ،میں کیریئر میں صرف دوبار انجرڈ ہوئی ہوں اور جلد فتوحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں