سینچورین ٹیسٹ ،پروٹیز نے انگلش ٹیم کو 107رنز سے قابوکرلیا

سینچورین ٹیسٹ ،پروٹیز نے انگلش ٹیم کو 107رنز سے قابوکرلیا

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 268رنز پر آل آؤٹ ،ڈی کوک پلیئر آف دی میچ قرار

سینچورین (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 107رنز سے شکست دے دی ۔ چوتھے روز 376رنزکے ہدف کا تعاقب کرنیوالی انگلش ٹیم 268رنز پرآل آؤٹ ہوگئی ۔رورے برنز 84، جو ڈینلی31،جوروٹ 48، جوز بٹلر22، بین سٹوکس 14، جانی بیئر سٹو، سام کیورن 9،9 ،سٹورٹ براڈ6 اور جوفرا آرچر نے 4 رنزبنائے ، کگیسو رباد ا نے چار مہرے کھسکائے ۔ اینریچ نورٹی نے 3 ، کیشور مہاراج نے دو اور ڈیوائن پریٹوریس نے ایک وکٹ کا بٹوارا کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 284رنزبنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم181رنز بناسکی تھی ،جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں272رنزبناکر 375رنزکی مجموعی برتری حاصل کی تھی ۔سینچورین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈسے نوازا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں