گھنٹوں کا کام منٹوں میں مکمل کرنیوالی پلستر مشین

  گھنٹوں کا کام منٹوں میں مکمل کرنیوالی پلستر مشین

عمارتوں کی تعمیر میں دیواروں پر پلستر کرنے کا عمل ایک لازمی چیز ہے لیکن اس میں خرچ ہونے والا وقت بہت زیادہ ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اسی وجہ سے یہ ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے لیکن تیوپو 8 نامی ایک مشین نے اب اس عمل کو بہت آسان اور تیز بنا دیا ہے اس مشین کے ذریعے پلستر میں استعمال ہونے والا سیمنٹ متواتر تہوں میں بہت ہموار اور یکساں طریقے سے لگا دیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ مشین سیمنٹ اور کرش کو کوٹنے اور مکس کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ یہ مشین ایک گھنٹے کے دوران 61 میٹر فی سکوائر کے رقبے پر پلستر کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں