صرف 14 گھنٹے میں مکان تیار کرنیوالا تھری ڈی پرنٹر

 صرف 14 گھنٹے میں مکان تیار کرنیوالا تھری ڈی پرنٹر

ایک عام انسان کو گھر تعمیر کرنے کیلئے مہینوں درکار ہوتے ہیں،اس کیساتھ ساتھ تعمیرات کے دوران ہونیوالے اخراجات بھی بڑھنے لگتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)لیکن میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے اپنی نئی ایجاد کے ذریعے انسانی زندگی کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے جسکی مدد سے اب گھرکی تعمیر مہینوں میں نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔ایم آئی ٹی نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے ، جو تعمیرات کے بنیادی ڈھانچے کو صرف 14 گھنٹے میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔نوزل کیساتھ نصب خودکار بازو کی حامل شمسی توانائی سے چلنے والی مشین سب سے پہلے اپنے اندر سے جھاگ نما میٹریل کو زمین پر سپرے کرتی ہے اس کے بعد اسے کنکریٹ سے بھر دیتی ہے ۔اپنے پہلے ٹیسٹ میں اس مشین نے 50 فٹ قطر اور 12 فٹ اونچے گنبد کو 14 گھنٹے میں تعمیر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں