ماسکو میں کلر میراتھن کاانعقاد

 ماسکو میں کلر میراتھن کاانعقاد

خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعوراُجاگر کرنے کیلئے ماسکو میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعوراُجاگر کرنے کیلئے ماسکو میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک سینکڑوں افراد نے اپنے ساتھیوں کو دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔روسی دارالحکومت ماسکو کے مشہور پارک میں سینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں