دنیا کا خطرناک ترین راستہ پھر سیاحوں کیلئے کھل گیا
چین کے پہاڑوں میں تعمیر کردہ دنیا کے سب سے خطرناک ترین راستے کو مرمت کے بعد پھر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا-
لاہور(نیٹ نیوز)چین کے پہاڑوں میں تعمیر کردہ دنیا کے سب سے خطرناک ترین راستے کو مرمت کے بعد پھر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔چین میں بلند وبالا پہاڑوں پر تعمیر کئے جانیوالے اس کئی سوسال پرانے فٹ پاتھ کو دنیا کا سب سے خطرناک ترین راستہ کہا جاتا ہے ۔ چینی صوبے Shaanxi کے بلند و بالا پہاڑ Hua میں مقامی افراد اوردنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد خصوصی طور پر ان پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہموار راستوں کے بجائے چٹانوں کیساتھ ایک فٹ چوڑی لکڑی کی اس خطر ناک ترین فٹ پاتھ کو پار کر کے سفر مکمل کیا جاتاہے ۔سیاح اورمہم جو اس فٹ پاتھ کو عبور کرنے کیلئے لوہے کی زنجیروں کا سہارالیتے ہوئے خوب تصاویر بھی بناتے ہیں۔