اٹلی :4ہزار سال پرانا مرتبان دریافت

 اٹلی :4ہزار سال پرانا مرتبان دریافت

اٹلی میں حالیہ کھدائی کے دوران 4ہزار سال پرانا مرتبان دریافت ہوا ہے جس میں زیتون کا تیل اندازاًچار ہزار سال سے محفوظ تھا۔

 لاہور(نیٹ نیوز) مرتبا ن نما برتن کی عجیب قسم کی بیضوی شکل کے باعث اس میں موجود تیل کے تجزئیے کا فیصلہ کیاگیا ۔آثار قدیمہ کے اس نمونے پر تحقیقات کرنیوالوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس مرتبان کا تعلق کانسی کے ابتدائی دور سے ہوسکتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل کھانوں اور ادویات کی تیاری کیلئے اس زمانے میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں