دانتوں سے کاٹ کر مساج کرنیوالی خاتون کی دھوم

 دانتوں سے کاٹ کر مساج کرنیوالی خاتون کی دھوم

دنیا بھر میں ایسے مساج سنٹرز موجود ہیں جہاں عجیب و غریب طریقے استعمال کئے جاتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)جن میں سانپوں اور ہاتھیوں کا استعمال بھی شامل ہے لیکن امریکہ میں ایک ایسی خاتون کی دھوم مچی ہوئی ہے جو دانتوں کیساتھ کاٹ کر مساج کر تی ہے ، نیوجرسی کی رہنے والی ڈروتھی سٹین جسے ڈاکٹر ڈاٹ بھی کہا جاتا ہے اپنے گاہکوں کے جسم پر دانتوں سے کاٹ کر مساج کرتی ہے جبکہ مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ڈروتھی سے بڑی بڑی شوبز شخصیات بھی مساج کراچکی ہیں جن میں گلوکارہ کیٹی پیری، گلوکار کینے ویسٹ و دیگر شامل ہیں ۔ ڈروتھی کا کہنا ہے کہ وہ دانتوں سے کاٹ کر جسم میں خون کی گردش کو کنٹرول کر کے سکون کا احساس دلاتی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈروتھی 80 کی دہائی سے شوبز شخصیات کو مساج کی خدمات فراہم کر رہی ہے لیکن اب وہ اپنے منفرد مساج کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں