تھائی لینڈ :قصبے میں صبح سویرے طیارہ کھڑا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے
تھائی لینڈ کے قصبے ’’چائی ناٹ‘‘ میں صبح سویرے فصلوں کے درمیان ایک بوئنگ سات سو سنتالیس طیارہ کھڑا دیکھ کر مقامی افراد حیران رہ گئے
بنکاک (نیٹ نیوز) اور ایک دوسرے سے اس سے متعلق سوالات کرنے لگے ۔کافی دیر بعد زمین کے مالک نے اس راز سے پردہ اْٹھاتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ در اصل یہ جہاز ناکارہ ہے جو اس نے نیلامی کے بعد خرید لیا ہے ۔ دوسری جانب قصبے کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے سامنے جہاز دیکھا جو ان کے لیے کسی خواب سے کم نہ تھا۔