جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر روبوٹس تعینات

 جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر روبوٹس تعینات

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے ۔روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) وہیں جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر روبوٹس تعینات کردیئے گئے ہیں ۔جنوبی کوریا کے شہر Incheonکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو روبوٹس متعارف کرائے گئے ہیں جس میں سے ایک انسان دوست روبوٹ نہ صرف ایئرپورٹ پر آنیوالے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ مسافروں کی رہنمائی بھی کرتا ہے اور اُنہیں راستہ بھی بتاتا ہے ۔کلیننگ روبوٹ ایئرپورٹ کی انتہائی پھرتی سے صفائی کرتا ہے ،یہ روبوٹس کورین، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانیں بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یوں باتیں کرتے کسٹمرز سروسز دیتے اور صفائی کرتے روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں