عمر رسیدہ جوڑے نے 5کروڑ پاؤنڈ سے زائد رقم جیت لی

 عمر رسیدہ جوڑے نے 5کروڑ پاؤنڈ سے زائد رقم جیت لی

برطانوی جوڑے نے اپنی نا قابل یقین قسمت کے باعث پھٹے ہوئے لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت لی

لندن (نیٹ نیوز) ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کروانے قریبی سپر سٹور پر گئے جہاں سٹور پر موجود سائئن گرانٹ نامی 18 سالہ نوجوان نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کرنے کے بعد پھاڑ کر کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا جس پر انہوں نے ٹکٹ پھاڑنے کی وجہ پوچھی تو نوجوان نے بتایا آپ کے ٹکٹ پر کوئی انعام نہیں نکلا تاہم اسی دوران لاٹری مشین سے ایک کاغذ باہر نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے ۔لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہوا ٹکٹ کچرے کے ڈبے سے نکال کر فریڈ کے حوالے کردیا جس کے اگلے روز فریڈ اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پاؤنڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔ فریڈ کا کہنا تھا مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں جس نے گھر بیٹھے کروڑوں پاؤنڈ کما لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں