میک اپ اور ٹافیوں میں استعمال ہونیوالے کیمیکلز ذیابیطس کی وجہ

میک اپ اور ٹافیوں میں استعمال ہونیوالے کیمیکلز ذیابیطس کی وجہ

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عام میک اپ اور ٹافیوں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بن رہے ہیں۔

آسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے کہا ہے کہ ٹائٹانیئم ڈائی آکسائیڈ ایک عام سفید رنگ ہے جو کاسمیٹکس سے لے کر ٹافیاں بنانے تک میں بکثرت استعمال ہوتا ہے ۔ اس کی خاطر خواہ مقدار ایسے افراد کے لبلبوں میں ملی ہے جو پہلے ہی ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہوچکے تھے ۔اسی بنا پر ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ٹائٹانیئم ڈائی آکسائیڈ بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے ۔ انسانی جسم میں کئی دھاتوں کی موجودگی کے باوجود یہ رنگ(پگمنٹ)صحتمند انسانی ٹشوز اور خلیات میں نہیں پایا جاتا۔ اسی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ کھانے پینے کی اشیا سے انسانی جسم میں پہنچ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں