بیٹے کا دانت نکالنے کیلئے والد نے انوکھا طریقہ اپنالیا

 بیٹے کا دانت نکالنے کیلئے والد  نے انوکھا طریقہ اپنالیا

یوں تو والدین کی اپنے بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جو بچوں کی ذرا سی تکلیف پرنہ صرف پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ اْنہیں تکلیف سے نکلانے کی

لاہور(نیٹ نیوز) ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے اِن والد کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اپنے بیٹے کا دانت نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال کرڈالا جی ہاں ،امریکی والد نے ایک ڈرون پر بندھے دھاگے کواپنے بیٹے کے ہلتے دانت سے منسلک کیا اور با آسانی ڈرون اْڑا کر اْسکا دانت نکال دیا اور اپنے لاڈلے کو تکلیف سے نجات دلادی ۔دانت نکالنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں