70 سالہ تائیوانی بزرگ نے ویڈیو گیم کو زندگی کا مقصد بنا لیا
پوکے مون گو نامی گیم نے چند سال قبل نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنائے تھے ،
تائی پے (نیٹ نیوز)وقت کیساتھ گیم کی مقبولیت کم ہوتی گئی لیکن آج بھی اس کے دلدادہ افراد کافی تعداد میں ہیں لیکن تائیوان میں اس حوالے سے نہایت انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 70 سالہ بزرگ نے اس گیم کو اپنی زندگی کا واحد مقصد بنا رکھا ہے ، چن سانیون اپنی سائیکل پر 9 سمارٹ موبائل فون نصب کئے ہر وقت تائی پے کی سڑکوں پر گیم کے کرداروں کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں ۔ ہر موبائل کیساتھ ایک ایک پاور بینک بھی نصب کیا ہوتا ہے اور کبھی کبھی وہ مسلسل 20 گھنٹے تک گیم میں مصروف رہتے ہیں ۔ سانیون کا کہنا ہے کہ میرے پوتے نے مجھے اس گیم سے متعارف کرایا تھا،میں تقریباً ہر ماہ 15سو ڈالر اس گیم پر خرچ کرتا ہوں ، انکی سائیکل بھی کافی منفرد ہے اور جدید آلات سے لیس ہے ۔