مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Adelanto میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت میں گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو۔رپورٹ کے مطابق یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں