چین میں 320میٹر بلند پہاڑ کے سرے پر نیا جھولا نصب

چین میں 320میٹر بلند پہاڑ کے سرے پر نیا جھولا نصب

چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے 320میٹر بلندی پر نیا جھولا نصب کردیا گیا ہے ۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبے Henan کے پہاڑ Fuxiکے سرے پر جہاں شیشے سے بنا پُل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے وہیں اب 320میٹر پہاڑ کی بلندی پر پانچ جھولے نصب کئے گئے ہیں اور ان جھولوں کی اونچائی چار میٹر سے بیس میٹر تک ہے ۔ بیس میٹر اونچائی والا جھولا چین کا سب سے بلند جھولا قرار دیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایڈونچر کے شوقین منچلے ستمبر کے آغاز سے اس خطرناک جھولے کے مزے اُٹھا سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں