پانڈا کی بنائی پینٹنگز فروخت کی جائینگی

 پانڈا کی بنائی پینٹنگز فروخت کی جائینگی

پانڈا کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) ، غیرملکی رپورٹ کے مطابق جائنٹ پانڈا اور اس کے بچوں کے مسکن شوئن برن چڑیا گھر کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین چڑیا گھروں میں ہوتا ہے ۔آسٹریا کے چڑیا گھر شوئن برن میں موجود پانڈا ’’یانگ ینگ ‘‘کی پینٹنگ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ لائیک اور شیئر کرچکے ہیں،رپورٹ کے مطابق پانڈا کی پینٹنگز فروخت کی جائینگی ۔انتظامیہ کے مطابق ان پینٹنگز کو 490 یورو میں فروخت کیا جائیگا جبکہ اس رقم کو ویانا کے چڑیا گھر کے پانڈا کی آن لائن بک میں استعمال کیا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں